(ممبئی:3دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)ممبئی اور ارد گرد کے مضافاتی علاقے میں بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر کیش نکالنے کیلئے آج بھی لوگوں کی لائن لگی رہی۔اس درمیان آج سے قومی نیشنل مارگ پر ٹول پلازہ میں گاڑیوں سے ٹول جمع کرنے شروع ہو گیا ہے۔ٹول پلازہ پربھی گاڑیوں کی بھیڑ دکھائی دی۔بینکوں میں آج بھی صورتحال پہلے کی طرح ہی رہی۔بینک شاخوں میں محدود نقد ہی دستیاب تھی جبکہ نقد نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر اے ٹی ایم کام نہیں کر رہے تھے۔ماہ کی شروعات میں اپنے ماہانہ خرچوں کو پورا کرنے کیلئے لوگ بینکوں اوراے ٹی ایم کے باہر لمبی لائنوں میں کھڑے تھے۔تین ہفتے سے زیادہ وقت تک ادائیگی سے چھوٹ کے بعدرات12بجے سے ٹول پلازہ پر ٹول جمع کرنے شروع ہو گئے۔اس کے ساتھ ہی ممبئی پونے ایکسپریس وے، دونوں شہروں کے درمیان پڑنے والے پرانے ہائی وے اور سون-پنویل ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطار دیکھی گئی۔ٹول پلازہ پرآدھی رات سے وصولی شروع ہو گئی ہے۔ٹول آپریٹرز کا دعویٰ ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے مناسب اہتمام کیا گیا ہے لیکن اختتام ہفتہ کی ٹریفک کی بھیڑ ہونے کی وجہ سے ان بوتھوں پر گاڑیوں کی لمبی قطار دیکھی گئی۔سڑکوں سے بھیڑ کم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی کافی تعداد میں تعیناتی کی گئی ہے۔